ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے ٹی ایم سے مشینیوں سے متعلق بڑافیصلہ

 اے ٹی ایم سے مشینیوں سے متعلق بڑافیصلہ
کیپشن: ATM
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک نے تمام شیڈولڈ بینکوں کو خراب اے ٹی ایم 48 گھنٹوں کے اندر آپریشنل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

اسٹیٹ بینک نے تمام شیڈولڈ بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عید الفطرکی تعطیلات کے اختتام تک خصوصی طور پر اپنے اپنے بینکوں کی اے ٹی ایم برانچز میں نصب اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی کا وافر اسٹاک موجود رکھیں تاکہ اے ٹی ایم مشینیں استعمال کرنے والے بینکوں کے کھاتہ داران کوماہ صیام کے اختتامی ایام اورعید الفطرکی تعطیلات تک رقوم نکلوانے میں کسی قسم کی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تمام بینکوں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی خراب اے ٹی ایم مشینیں 48 گھنٹوں کے اندر اند ر درست کروا کر انہیں چالو حالت میں لائیں ورنہ ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس ضمن میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔