ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابراعظم کی عمرہ ادائیگی کے بعد کی تصویر وائرل

بابراعظم کی عمرہ ادائیگی کے بعد کی تصویر وائرل
کیپشن: Baber Azzam
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے عمرے کی ادائیگی کے بعد سر منڈوالیا، جس کے بعد انکی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر تمام فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے والے بابراعظم نے لکھا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے پہلے گھر کی دہلیز پر حاضری نصیب ہوئی اور یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجسد الحرام میں اللہ تعالیٰ کا مہمان ٹھہرا۔

رواں سال ماہ رمضان میں بابراعظم کے علاوہ پاکستان سے کئی نامور کرکٹرز، سیاسی شخصیات سمیت شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث گزشتہ دو سالوں سے زائرین عمرہ اور حج ادا نہیں کرسکے تھے تاہم رواں سال سعودی حکومت نے 10 لاکھ عازمین حج کی میزبانی کا اعلان کررکھا ہے۔