ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدکی چھٹیوں میں بارش کی پیش گوئی

عیدکی چھٹیوں میں بارش کی پیش گوئی
کیپشن: Rain Prediction on Eid
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بادلوں نےمیٹھی عید بھگونےکا پلان بنالیا،عیدکی چھٹیوں میں بارش کی پیش گوئی,مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج ملک میں داخل ہوگا، بارش کا سلسلہ پانچ مئی تک جاری رہنےکا امکان، کراچی میں گردآلودہوائیں چلیں گی۔

بلدیاتی اداروں کی جانب سے متعلقہ محکمہ جات کو عید کے دنوں میں الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے کراچی میں بارش وآندھی کی پیش گوئی کی ہے۔ بلدیاتی ادارے اس وقت نالہ صفائی کے حوالے سے کوئی خاص کام کرتے نہیں دکھائی دے رہے ہیں۔بلدیہ عظمی کراچی میں حال میں ہی نالہ صفائی کے حوالے سے ٹینڈرز ہوئے ہیں۔

ڈی ایم سیز کی جانب سے چھوٹے نالوں کی صفائی کا عمل بھی شروع نہیں کیا جاسکا ہے۔ڈی ایم سیز کی حدود میں لگ بھگ 500 چھوٹے نالے ہیں۔ عید کے دنوں میں برسات بلدیاتی اداروں کیلئے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔نالہ صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نکاسی آب کیلئے مربوط حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا تاہم اسلام آباد میں دوپہر کوگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer