ویب ڈیسک:ملکی سیاسی صورت حال اور مدینہ منورہ واقعے کے پیش نظر پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے اہم ورچوئل اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کا ورچوئل اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جبکہ اجلاس کی صدارت پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی کریں گے۔
اجلاس میں مدینہ منورہ میں قومی قیادت کے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق مشاورت ہوگی اور مدینہ منورہ واقعہ پر پی ڈی ایم احتجاج سے متعلق حکمت عملی بھی طے کرے گی۔
اسکے علاوہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر بھی مشاورت ہوگی، اجلاس میں پی ڈی ایم جماعتوں کے نمائندے ورچولی شریک ہوں گے۔