ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک ہی گھر سے کورونا کے پندرہ مریضوں کی تصدیق

ایک ہی گھر سے کورونا کے پندرہ مریضوں کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم، بسام سلطان ) کورونا کے وار جاری، دھرم پورہ گلستان کالونی کے ایک گھر سے 15 کورونا مریضوں کی تصدیق، گلی نمبر نو کو سیل کر کے پولیس تعینات ، غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی۔

دھرمپورہ گلستان کالونی کی ایک ہی گھر سے کورونا کے 15 کیسز رپورٹ ہوگئے، ذرائع کے مطابق کیسز رپورٹ ہونے پر گلستان کالونی کی گلی نمبر 9 کو مکمل سیل کر دیا گیا۔ متاثرہ افراد میں 5 خواتین 2 بچے اور 8 مرد شامل ہیں۔

متاثرہ خواتین اور بچوں کو میو ہسپتال جبکہ مردوں کو ایکسپو سینٹر منتقل کیا گیا ہے جبکہ علاقے میں مزید گلیوں کے ٹیسٹ بھی کئے جا رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر گلی کو سیل کر کے پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے 120 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 6 ہزار 340 جبکہ لاہور میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 820 کنفرم مریض ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک کل 106 اموات ہوئیں،1 ہزار 850 افراد صحت یاب جبکہ 27 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اب تک 82 ہزار651 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

میو ہسپتال میں زیرعلاج تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 238، ایکسپو سنٹر میں 399 تصدیق شدہ مریض، پی کے ایل آئی میں 72، سروسز میں 28، جناح میں 8 ، جنرل میں 4، گنگارام 6 ، 22 مزنگ ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال میں کورونا کے 8 مریض زیرعلاج ہیں۔