( حافظ شہباز علی ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے سابق سٹارز کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری، ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے انضمام الحق اور مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق نے جاوید میانداد کو اپنا مڈل آرڈر بیٹنگ پارٹنر چن لیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ماضی کے سپر سٹارز کی خدمات کو سراہنے کا سلسلہ جاری ہے۔ موجودہ قومی کرکٹرز سابق سپر سٹارز کے ساتھ اپنی جوڑیاں بنارہے ہیں۔
ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کو اپنا ڈریم پارٹنر بلے باز قرار دیا، کہتے ہیں کہ ان کی خواہش تھی وہ انضمام الحق کے ساتھ بیٹنگ کریں جو کہ پوری نہ ہوسکی۔
ٹیسٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے بازاسد شفیق نے سابق عظیم بلے باز جاوید میانداد کو اپنا ڈریم پارٹنر منتخب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد کی سکلز، باؤلر کے ساتھ ان کی مائنڈ گیم اور سنگلز لیکر باولرز پردباؤ بڑھانا مثالی تھا۔
پی سی بی کی جانب سے سابق سٹارز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے موجودہ اور سابق سٹارز کی جوڑیاں تشکیل دینے کےساتھ ساتھ شائقین کرکٹ بھی سٹار کھلاڑیوں کی جوڑیاں تشکیل دے رہے ہیں۔
.@AzharAli_ has chosen the legendary Test batsman @Inzamam08 as his middle-order batting partner. Here is Azhar explaining his #DreamPairs selection. pic.twitter.com/8mDGwt9lLQ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 1, 2020
Pakistan middle-order star @asadshafiq1986's ideal partner as his #DreamPairs selection is the legendary Javed Miandad. Here's the record holder for the most Test centuries at number six speaking about his choice. pic.twitter.com/Z9m6WDVM1u
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 1, 2020