ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے ناخوش

شہباز شریف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے ناخوش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مسترد کردی، کہتے ہیں کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی ناکافی ہے۔

میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی سے کم قیمت پر تیل خرید کرعوام کو غیرمعمولی ریلیف دینا چاہیے تھا، حکومت پھر موقع اور وقت ضائع کررہی ہے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی 50 فیصد یا کم ازکم ایک تہائی کمی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو درپیش معاشی مشکلات میں ریلیف دیا جائے جبکہ پٹرول اور ڈیزل 50 روپے فی لیٹرک رنے سے بھی حکومت کو کوئی نقصان نہیں ۔

قائد حزب اختلاف کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید کم کرنے سے آٹا، دال، گھی، چینی اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی فی لٹر نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے ہوگئی ہے۔ سپیڈ ڈیزل 80 روپے 10 پیسے فی لٹر، مٹی کی تیل کی فی لیٹر نئی قیمت47 روپے 44 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 47 روپے 51 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا سفارشات کے مطابق عوام کو پٹرول کی قیمت پر 5 روپے 68 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل پر 6 روپے 79 پیسے، مٹی کے تیل پر 14 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل پر 9 روپے 57 پیسے کی مزید کمی کے  ریلیف سے محروم کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے باعث آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے یکم مئی سے  پٹرولیم مصنوعات کی قیموں میں 44 روپے تک کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی۔ تاہم حکومت نے ایک بار پھر عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا پورا  ریلیف عوام کو منتقل نہیں کیا۔