لاہور ہائیکورٹ کا دوسرا ترمیمی ججز روسٹر جاری

لاہور ہائیکورٹ کا دوسرا ترمیمی ججز روسٹر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے حوالے سے دوسرا ترمیمی ججز روسٹر جاری کردیا گیا، اطلاق 30 مئی تک ہوگا، پرنسپل سیٹ پر آٹھ ڈویژن بنچ اور 30 سنگل بنچز روسٹر میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد دوسرا ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا گیا، چیف جسٹس سمیت دیگر ججز فوجداری، دیوانی سمیت مختلف نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے، مختلف ڈویژن بنچز نیب، منشیات اور انسداد دہشت گردی کیسز کی سماعت بھی کریں گے، ڈویژن بنچ نمبر ایک چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس مرزا وقاص روف پرمشتمل ہوگا، دو رکنی بنچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا، ڈویژن بینچ نمبر دو جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شکیل الرحمان خان پر مشتمل ہوگا، ڈویژن بنچ نمبر تین میں جسٹس عاطر محمود اور چوہدری مسعود جہانگیر شامل ہیں۔

روسٹر  کے مطابق ڈویژن بنچ نمبر چار میں جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس چودھری محمد اقبال، ڈویژن بینچ نمبر پانچ میں جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس شاہد کریم، ڈی بی 6 میں جسٹس سید شہبازعلی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال، ڈویژن بنچ نمبر7 میں جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر  شامل ہیں جو نیب کیسز سمیت دیگر فوجداری مقدمات سنیں گے جبکہ ڈویژن بینچ نمبر8 میں جسٹس شہرام سرور چوہدری اورجسٹس انوار الحق پنوں شامل ہوں گے، دو رکنی بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچز میں بھی شامل ہیں۔

عدالتوں میں سماجی فاصلے، سینی ٹائزر لگانے اور ماسک پہننے کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا، پرنسپل سیٹ پر ججز روسٹرمیں چیف جسٹس محمد قاسم خان اور سینئر ترین جج، جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عاطر محمود، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عالیہ نیلم سمیت دیگر شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer