ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والا قتل

 اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والا قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)فیصل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے شخص کو مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے،ایس ایس پی آپریشنز  نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔

پولیس کے مطابق 40 سالہ خالد حسین فیصل ٹاؤن مین بلیوارڈ پرایک نجی بنک کی اے ٹی ایم سےرقم نکلوا کرنکلا تو دوموٹرسائیکل سوارڈاکوؤں نے اسےگن پوائنٹ پر روک لیا،رقم چھیننےپرخالد حسین نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نےفائرنگ کردی،گولیاں لگنےسے خالد زخمی ہو گیا،متاثرہ شہری کوہسپتال لے جایا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گیا،پولیس نےلاش پوسٹ مارٹم کےلیےمردہ خانےمنتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کا دعوی ہےکہ سی سی ٹی وی کی مدد سےملزمان کوجلد گرفتارکرلیا جائےگا جبکہ واردات کے بعد ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد جائے وقوعہ پرپہنچے،ایس پی انویسٹی گیشن،ڈی ایس پی گارڈن ٹاؤن،ڈی ایس پی اچھرہ اور ایس ایچ او فیصل ٹاؤن نےایس ایس پی آپریشنز کو واردات بارے بریفنگ دی،ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نےموقع پر موجودسکیورٹی گارڈ ودیگرافراد سےوقوعہ کی تفصیلات معلوم کیں،ایس ایس پی آپریشنز نےپولیس افسران کوواردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ماڈل ٹاؤن میں حافظ سویٹس دوکان میں ڈکیتی کی واردات کی تھی ، دوران ڈکیتی مزاحمت پر ملزم ندیم نے مقتول حافظ فاروق کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیاتھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ندیم نشے کا عادی ہے اور اپنی اس لت کو پورا کرنے کے لیے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا سہارا لیتا ہے۔شہری حافظ فاروق کے قتل کے روز بھی ملزم ندیم نے نشہ خریدنے کے لیے گن پوائنٹ پر واردات کی تھی۔انویسٹی گیشن پولیس لیاقت آباد نے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر کے الہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے.

یاد رہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجود رمضان میں جرائم کی وارداتوں میں اضافے کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے، جنوری سے ابتک قتل کی 119 وارداتیں، 12 کو ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔لاہور میں لاک ڈاؤن کے دوران بھی سٹریٹ کریمنلز نے خوف پھیلائے رکھا، جگہ جگہ ناکوں کے باوجود ڈاکوؤں نے تقریباً ایک ماہ کے عرصے میں مزاحمت پرچار افراد کو قتل کر دیا۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer