پٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی کی قیمت میں بڑی کمی

 پٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی کی قیمت میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی) پٹرولیم مصنوعات کے بعداسلام آباد'لاہور سمیت پنجاب بھر میں سی این جی کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی ہے سی این جی کی قیمت میں 12.50 فی لیٹر کی کمی ہوگئی،  مرکزی چیرمین غیاث پراچہ کہتے ہیں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سی این جی سستی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 12 روپے 50 پیسے کمی کے بعد 'اسلام آباد'لاہور اور پنجاب بھر کے دیگر شہروں میں سی این جی تقریبا 72 روپے فی لٹر ہوگی ہے مرکزی چیرمین سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کہتے ہیں کہ سی این جی کی نئی قیمت کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا-

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمت میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ سی این جی سستی ہوئی - مرکزی چیرمین غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت حکومت سندھ' کے پی کے' بلوچستان میں جی ڈی آئی سی ٹیکس کو خیرآباد کریں 'جی آئی ڈی سی کے اختمام سے سندھ ، بلوچستان اور کے پی کے میں سی این جی سستی ہوگی

-غیاث پراچہ نے کہا کہ پیٹرول اور ایل این جی کی قیمتیں کم ہونے کے بعد دیگر صوبوں کے عوام کو سی این جی سستی ملنی چاہیے۔ ان دنوں میم سندھ اور بلوچستان میں اب بھی سی این جی کی قیمت 123 روپے فی کلو ہے -سی این جی مہنگی ہونے سے پیٹرول کی کھپت میں اضافہ ہو گا اورپیٹرول کی کھپت میں اضافہ سے درآمداد میں اضافہ سے روپے اور زرمبادلہ پر دباؤ پڑے گا -

واضح رہے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لٹر تک کمی کر دی ، پٹرول 15 روپے اور ڈیزل 27 روپے پندرہ پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیاہے،  وزارت خزانہ نے اوگرا کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئےعوام کو 14 روپے 6 پیسے فی لیٹر تک کے مزید ریلیف سے محروم کردیا۔ پیٹرولیم مصنوعال کی قیمتوں میں کمی کے بعدپٹرول کی فی لٹر نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے ہوگئی ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل 80 روپے 10 پیسے فی لٹر،مٹی کی تیل کی فی لیٹر نئی قیمت47روپے 44پیسےجبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 47 روپے 51 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer