سٹی42: ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید کا رائیونڈ سبزی منڈی کا اچانک دورہ، منڈی کے نقشہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا، منڈی میں موجود غیر قانونی دکانوں کو مسمار، کولڈ سٹور سیل اور رہائش گاہوں کو فوری خالی کروانے کی ہدایات جاری کیں۔
ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے رائیونڈ سبزی منڈی کے اچانک دورہ کے دوران غیر قانونی طور پر بنائی جانے والی رہائشگاہوں کو فوری خالی کروانے اور کولڈ سٹور کو سیل کرنے کے احکامات دیے۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ شاہد محبوب کا کہنا تھا کہ مسمار کی جانے والی 60 سے زائد غیر قانونی دکانیں پارکنک والی جگہ پر بنائی گئی تھیں، ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید نے ہدایت کی کہ رائیویٹ کنٹریکٹر لگا کر فوری طور پر منڈی میں موجود باقی رہ جانیوالی غیر قانونی دکانوں کو گرایا جائے۔
سرکاری اراضی پر کسی طرح پر بھی غیرقانونی قابضین کا قبضہ قابل قبول نہیں۔