(علی ساہی) آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نوازنے سب انسپکٹرز کو ایس ایچ اوز لگانے کی پالیسی پر نظرثانی کا حکم دے دیا۔
آئی جی پنجاب کی جانب سے لاہور میں انسپکٹرز کو بطور ایس ایچ اوز تعینات کرنے کی پالیسی پر نظرثانی کا حکم دیا گیا ہے، انکا کہنا ہےکہ اگر صوبہ بھر میں سب انسپکٹرز کو ایس ایچ اوز تعینات کیا جا رہا ہے تو لاہور میں بھی کرنا چاہیے، سب انسپکٹرز کو کیرئیر بہتر بنانے کے لیے تعیناتی دی جانی چاہیے۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے شہر کے مختلف تھانوں میں سب انسپکٹرز ایس ایچ اوز تعینات رہ چکے ہیں، ایسے سب انسپکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لے کر انکی تعیناتی کے لیے سی سی پی او لاہورلائحہ عمل تیارکریں، سی سی پی او لاہورسے اس حوالے سے رپورٹ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کا حکم دیا جائے گا۔