ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اگر میری ذات کے خلاف ایک روپے کی کرپشن بھی نکل آئی تو مجھے قبر سے نکال کر لٹکا دینا: شہباز شریف

اگر میری ذات کے خلاف ایک روپے کی کرپشن بھی نکل آئی تو مجھے قبر سے نکال کر لٹکا دینا: شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: ایوان اقبال میں خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کی زبان پھسل گئی، شہباز شریف یکم مئی 2018 کو یکم مئی 2008 اور شب برا ت کو لیلۃ القدر کہہ گئے،وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہان 10 سالوں میں میری ذات کے خلاف ایک بھی کرپشن ہو تو آپ کا ہاتھ اور میرا گریبان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ایوان اقبال میں تقریب میں خطاب کرتے ہوے کہا کہ  اشرافیہ نے کئی دہائیوں سے کئی سو ارب قرضے لے کر معاف کروائے۔ یہی وجہ ہے کہ غربت میں اضافہ ہوا۔ وہ لوگ قرضے معاف بھی کروائیں، وزیر بھی بنیں، ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مالی بجٹ19-2018 کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ 

 شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ یہ قائد کا اور اقبال کا پاکستان نہیں جس میں ایسے قرضے معاف کروائے گئے۔ چوری، سفارش ، دھونس اور دھاندلی عروج پہ ہے۔ اس بوسیدہ نظام کو بدلنے کے لئے آپ کو اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔  جہاں تک میری سیاسی زندگی ہے۔ جب بھی اللہ نے قوم کے ووٹوں سے خدمت کا موقع دیا تو پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

نیب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کہنا تھا کہ نیب کا سورج پنجاب کی دھرتی پہ زور و شور سے چمک رہا ہے۔  طاقت ور لوگ پنجاب پر عقاب پر آنکھیں جمائے ہوئے ہیں۔  ان 10 سالوں میں میری ذات کے خلاف ایک بھی کرپشن ہو تو آپ کا ہاتھ اور میرا گریبان۔

یہ بھی ضرور پرھیں:یکم مئی سے بے خبرمحنت کشوں کو آج بھی مزدوری کی تلاش 

 کرپشن یہاں ہے۔ڈینمارک میں بھی ہے۔ لیکن قانون کی حکمرانی زبردست ہے۔  دنیا جانتی ہے کہ اپنے اپنے دور میں قرضے معاف کروائے۔ نیب اگر کھوج لگانے کے لئے متحرک ہے تو ویلکم لیکن دوہرا معیار نہیں چل سکتا۔ ایک طرف پوچھیں،دوسری طرف عقابی نظریں۔ آگ اور پانی نہیں مل سکتے۔  اگر کرپشن کا ٹھیکا اٹھایا ہے تو غیر امتیازی انداز سے کیا جائے۔ اگر میری ذات کے خلاف ایک روپے کی کرپشن بھی نکل آئی تو مجھے قبر سے نکال کر لٹکا دینا۔

ایک طرف نیلم جہلم کو 20 سال لگ گئے۔ اب آکر اس حکومت نے مکمل کروایا۔  میں کہتا ہوں کہ محنت محنت محنت، اللہ مدد کرتا ہے۔  زرداری حکومت میں گدو پاور پلانٹ لگا مگر یہ منصوبے جو ہم نے بنائے آ8 سال بعد بھی اس سے کم قیمت میں لگائے۔ اگلے الیکشن میں قوم نے موقع دیا تو اگلے 5 سالوں میں اقبال اور قائد کا پاکستان بنے گا۔