ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ برس ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے قبل اہم سٹیڈیمز اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ملک کے اہم سٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگلے برس چیمپئنز ٹرافی سے قبل لاہور، کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم کی نئی شکل تیار ہو گی، قذافی اسٹیڈیم پر نیوزی لینڈ کی سیریز کے بعد کام شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ نیشنل سٹیڈیم کراچی کو بھی اس طرز پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی جلد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کریں گے، محسن نقوی کے دورے کے بعد کراچی سٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے کا حتمی پلان تیار ہوگا، پنڈی سٹیڈیم میں ہاسپٹیلٹی باکسز اور فکسڈ کرسیاں بھی لگائی جائیں گی۔