ملکی برآمدات کے غیر روایتی شعبوں میں اضافہ ہو رہا ہے, گوہر اعجاز

ملکی برآمدات کے غیر روایتی شعبوں میں اضافہ ہو رہا ہے, گوہر اعجاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ ملکی برآمدات میں مسلسل تیسرے ماہ اضافہ ہورہا ہے۔

 نگراں وفاقی وزیر صنعت و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز کے مطابق ملکی برآمدات میں مسلسل تیسرے ماہ اضافہ ہورہا ہے، فروری میں سالانہ بنیادوں پربرآمدات میں 30 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، سالانہ بنیادوں پرجنوری میں 27 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر 2023 میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 گوہر اعجاز کا مزید کہنا ہے کہ ملکی برآمدات کے غیر روایتی شعبوں میں اضافہ ہو رہا ہے، مینو فیکچرنگ اور انجینئرنگ کی برآمدات میں 15 فیصد، فوڈ اینڈ ایگری کلچر کی برآمدات میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 وزیر صنعت و تجارت نے زور دیا کہ ملکی برآمدات کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہورہی ہے لہٰذا برآمدات کو بڑھانے کے لیے پالیسیوں پر فوکس کرنے کی اشد ضرورت ہے۔