ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور; فیکٹری ایریا کے علاقہ میں چور گھر سے سامان لے اڑے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کا راج برقرار ،  فیکٹری ایریا کے علاقہ ستارہ کالونی میں چور گھر سے سامان لے اڑے ۔

واردات 27 فروری کی صبح 4 بجے کے قریب ستارہ کالونی چونگی امرسدھو کے رہائشی محمد یاسین کے گھر میں ہوئی ۔ چوری کے لیے آئے ملزموں نے گھر کے جوتے بھی نہ چھوڑے۔ سٹی 42 نے واردات میں ملوث ملزموں کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی۔

 سی سی ٹی وی میں صبح ساڑھے 3 بجے 2 ملزمان گلی سے گزرتے دکھائی دیتے ہیں، ایک گھنٹے بعد دوبارہ ملزمان اسی گلی سے واردات کے بعد فرار ہوتے نظر آتے ہیں، فرار ہوتے ملزمان میں سے ایک کے ہاتھ میں چرائے گئے جوگرز بھی نظر آتے ہیں۔

 دونوں ملزمان گھر سے 3 موبائل فون، 6 ہزار روپے نقدی اور جوگرز لے اڑے ۔

فیکٹری ایریا پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں، تاہم سی سی ٹی وی اور جائے وقوعہ سے ملنے والے دیگر شواہد کی مدد سے ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے ۔