سٹیٹ بینک نے مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے کے لئے بینکوں کو آٹھ ہزار ارب روپےقرضہ فراہم کر دیا

State Bank of Pakistan, City42, Commercial Banks, Money Market operations, Short Term lending, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نے اوپن مارکیٹ آپریشنز میں استحکام برقرار رکھنے اورمنی مارکیٹ سسٹم میں رقم کی کمی  دور  کرنے کے لئے بینکوں کو   8089 ارب25 کروڑ  روپے فراہم کردئیے ۔
 کمرشل بینکوں کو 7 دن کے لئے 6104 ارب 20 کروڑ روپے 22.04 فیصد پر فراہم کئے ہیں۔ 28 دن کے لئے 1795 ارب 5 کروڑ روپے  22.06 فیصد شرح پر فراہم کئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک  نے  اسلامی بینکوں کو 7 روز کے لئے 190 ارب روپے 22.08 فیصد شرح پر الگ سے فراہم کئے ہیں۔ اسلامی بینکوں نے 28 روزہ مارکیٹ آپریشن کے لئے کوئی پیشکش ارسال نہیں کی۔