ویب ڈیسک: قومی ائیر لائن پی آئی اے کی 12 پروازیں آج موسمی خرابی کے سبب منسوخ کردی گئیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے گوادر کے مابین پی آئی اے کی پرواز پی کے 503 اور 504 منسوخ کردی گئیں جبکہ پی آئی اے کی کراچی سکھر کی پروازیں پی کے 536 اور 537 بھی منسوخ کردی گئیں۔
اس کے علاوہ اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں، اسلام آباد اسکردو کی 2 پروازیں جب کہ اسلام آباد سکھر کی شیڈول پروازیں پی کے 631، 632 بھی منسوخ کردی گئیں۔