(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ منتخب کرلیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوا، نومنتخب سپیکر بابر سلیم سواتی خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
سنی اتحاد کونسل کے علی امین گنڈاپور 90 ووٹ لے کر خیبر پختونخوا کے 22ویں وزیر اعلی منتخب ہوگئے ہیں۔
نئے وزیراعلیٰ کے لیے سنی اتحاد کونسل کے علی امین گنڈا پور کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عباد اللہ خان سے ہوا، علی امین گندا پور کے مدمقابل عباداللہ نے 16 ووٹ حاصل کیے۔
قائد ایوان کے لیے دونوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادیئے ہیں۔
گزشتہ روز سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی صوبائی اسمبلی کے سپیکر جبکہ ثریا بی بی ڈپٹی سپیکر منتخب ہوئی تھیں۔