سردار ایاز صادق تیسری بار قومی اسمبلی کےاسپیکر منتخب

سردار ایاز صادق تیسری بار قومی اسمبلی کےاسپیکر منتخب
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے  امیدوار سردار ایاز صادق تیسری بار قومی اسمبلی کےاسپیکر منتخب،ایاز صادق 199 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔مدمقابل  امیدوار عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کیے۔

 نومنتخب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مقابلہ جمہوریت کا حسن ہے، سب میرے دوست ہیں، ایوان کا ماحول برقرار رکھنا سب پر فرض ہے، اگر ایوان میں شور شرابہ ہوگا تو کوئی قانون سازی نہیں کر سکے گا، سیشن چلانا آسان نہیں ہوتا یہ بڑی بھاری ذمہ داری ہوتی ہے۔

 اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لیے اجلاس راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ہو رہا ہے۔راجا پرویز اشرف نے پولنگ کے بعد ووٹنگ کی گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد بتایا کہ سردار ایاز صادق 199 ووٹ لیکر  اسپیکر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ملک محمد عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کیے۔

 اسپیکر منتخب ہونے کے بعد ایاز صادق ملک عامر ڈوگر کی نشست پر گئے اور ان کے ساتھ مصافحہ کیا، ایاز صادق نے حامد رضا اور عمر ایوب خان سے بھی مصافحہ کیا جبکہ یوسف رضا گیلانی نے پرجوش طریقے سے گلے لگاکر ایازصادق کو مبارکباد دی۔