(فاران یامین)کاہنہ کے علاقہ میں فیروز پور روڈ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ نا معلوم شخص اس وقت گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہو ا جب وہ سڑک کراس کر رہا تھا، حادثہ کے بعد نامعلوم ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر مردہ خانہ پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دیا جبکہ سی سی ٹی کیمروں اور عینی شاہدین کی مدد سے نامعلوم کار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔