ویب ڈیسک: پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو ایک اچھے مقابلے کے بعد 24 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو ایک اچھے مقابلے کے بعد 24 رنز سے شکست دے دی۔پشاور زلمی نے بیٹنگ کے آغاز میں 2 رنز پر تین وکٹیں گنوانے کے باوجود شاندار کم بیک کیا اور کراچی کو 198 کا ہدف دیا تھا۔
کراچی کنگز کے باؤلر عامر نے ایک اوور میں محمد حارث اور بابر اعظم کو صفر پر پویلین کی راہ دکھائی۔جس کے بعد محمد عامر نے اپنے دوسرے اوور میں بھی صائم ایوب کو آؤٹ کیا۔حسیب اللہ خان اور روومین پاویل نے بالترتیب 56، 50 اور 64 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو پہنچنے والے ابتدائی نقصان سے باہر نکالا اور اسکور بورڈ پر 198 رنز کا ہدف سجا دیا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر یہ پہلا میچ ہے.کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ایونٹ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا یہ دوسرا میچ ہے، 14 فروری کو کراچی میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا تھا، جو بابر اعظم الیون نے صرف 2 رنز سے اپنے نام کیا تھا۔
پی ایس ایل میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے آخری 5 مقابلوں میں پشاور کی ٹیم ہی فاتح رہی ہے۔