ویب ڈیسک: پی ایل ایل 8 کے ٹاپ بولر اور بیٹر کا اعزاز اب تک ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کے پاس ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے نوجوان فاسٹ باؤلر احسان اللہ نے باؤلنگ میں لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی، حارث رؤف، اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی، شاداب جبکہ کوئٹہ کے محمد حسنین سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔احسان اللہ نے پی ایس ایل 8 میں اب تک 6 میچز میں 14 شکار کرکے سب سے زیادہ وکٹوں کے ساتھ فضل محمود کیپ پر قبضہ جما لیا ہے، ان کی بہترین باؤلنگ 12 رنز کے عوض 5 وکٹیں ہیں۔
دوسری طرف بیٹرز اور وکٹ کیپنگ میں بھی ملتان سلطانز کے محمد رضوان کا پہلا نمبر ہے، وہ 6 میچز میں 358 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہتے ہوئے حنیف محمد کیپ پر قابض ہیں۔
واضح رہے کہ محمد رضوان 7 کیچز کے ساتھ فیلڈنگ میں بھی سب سے آگے ہیں۔