ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مودی سرکار نے بھارت کو انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کیپیٹل بنا ڈالا

Indian,Internet shutdown,capital,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بھارت مسلسل پانچویں مرتبہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ مرتبہ انٹرنیٹ بند کرنے والا ممالک میں سرفہرست آگیا، بھارت نے 2022ء میں دنیا میں اب تک سب سے زیادہ انٹرنیٹ سروس بند کی۔

 برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس حوالے سے ڈیجیٹل حقوق کیلئے کام کرنے والی ایک غیرملکی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال دنیا بھر میں 187 مرتبہ انٹرنیٹ کی بندش ہوئی جس میں 84 مرتبہ بھارت میں انٹرنیٹ سروس بند کی گئی۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حکام نے 49 مرتبہ شہریوں کی انٹرنیٹ تک رسائی میں خلل ڈالا۔

 جنوری اور فروری 2022 ء میں مقبوضہ کشمیر میں 3 روز تک مسلسل کرفیو کے انداز میں انٹرنیٹ بند کرنے کے 16 بار احکامات جاری کیے گئے۔

 پاکستان میں مئی 2022ء میں ایک مرتبہ انٹرنیٹ سروس بند کی گئی جب سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کی قیادت کر رہے تھے۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ بندش والے ملکوں کی فہرست میں یوکرین دوسرے نمبر پر ہے جہاں گزشتہ سال 24 فروری کو روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کرنے کے بعد روسی فوج نے کم از کم 22 بار انٹرنیٹ تک رسائی بند کی تھی۔