ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات سےمتعلق اہم خبر

پیٹرولیم مصنوعات سےمتعلق اہم خبر
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک میں یکم مارچ سے ڈیزل پر لیوی 5 روپے بڑھائی گئی ہے جو اب 45 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع بھی 1 روپے 3 پیسے بڑھا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع 5 روپے 34 پیسے سے بڑھ کر 6 روپے 37 پیسے ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 50 روپے برقرار رکھی گئی ہے جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے۔گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 267 روپے فی لیٹر ہوگی۔

حکومت کی جانب سے ملک میں ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے کمی کی گئی ہے۔

Hifza Rajpoot

Content Writer