ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر آگیا

 دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) شہر کی فضا آلودہ، مضر صحت، لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا۔

شہر میں فضائی آلودگی کا خاتمہ نہیں کیا جاسکا ہے، فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 179 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فتح گڑھ میں 273، انارکلی بازار 234، کوٹ لکھپت 197، ڈی ایچ اے فیز ٹو 195، ڈی ایچ اے فیز ایٹ 187 اور اقبال ٹاؤن میں 183 ریکارڈ کی گئی ہے.

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، مطلع صاف رہے گا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے.

محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی، ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہوگا۔