لاہورہائیکورٹ کا ایف بی آر ،کمشنر ان لینڈ رونیو کو نوٹس

لاہورہائیکورٹ کا ایف بی آر ،کمشنر ان لینڈ رونیو کو نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سیلز ٹیکس اور فیڈرل  ایکسائز ڈیوٹی کی براہ راست بینک سے ریکوری کا اقدام   لاہورہائیکورٹ میں چیلنج  کردیا گیا،عدالت  نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی ، ایف بی آر اور کمشنر ان لینڈ  رونیو کو نوٹس جاری  کرتے ہوئے 16 مارچ کو جواب طلب کرلیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے ایم آر سٹیل مل کی درخواست پر سماعت کی,درخواست گزار کی جانب سے محمد محسن ورک ایڈوکیٹ نے ہیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ سیلز ٹیکس  اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی  مد میں  براہ راست بینک اکاونٹ سے ریکوری سیکشن 48 , رول 71,  ایس ٹی آر سولہ اور رول 60 کی خلاف ورزی ہے ، محسن ورک ایڈوکیٹ کا مزید دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بغیر نوٹس جاری کئے ہوئے .
بینک اکاونٹ سے  براہ راست ریکوری آئین کے آرٹیکل دس اے  کی بھی خلاف ورزی ہے،  وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ عدالت سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز کی براہ راست بینک اکاونٹ سے ریکوری کا اقدام کالعدم قرار دے۔ وکیل ایف بی آر نے موقف اختیار کیا کہ 
ایف بی آر ضابطہ کے مطابق ریکوری کرسکتا ہے ۔

استدعا ہے کہ درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جائے،عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل کے بعد ایف بی آر اور کمشنر ان لینڈ رونیو  سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer