لاہورکے تمام بس سٹاپ پربڑی تبدیلی کا فیصلہ

لاہورکے تمام بس سٹاپ پربڑی تبدیلی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصرکھوکھر) محکمہ ٹرانسپورٹ نے لاہور شہر بھر میں بس سٹاپ پر شیڈ بنانے کی منظوری دی ہے.

تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے اس سلسلہ میں تمام بس سٹاپ پر شیڈ بنانے کے لئے فنڈز مانگ ہیں, محکمہ خزانہ نے شہر میں بس سٹاپ پر شیڈ بنانے کی منظوری دی ہے اور اب یہ کیس مزید منظوری کے کئے کیبنیٹ کمیٹی کو ارسال کیا گیا ہے اور کیبنیٹ کمیٹی برائے فانس کی منظوری کے بعد یہ تمام فنڈز جاری کر دئیے جائیں گے.

علاوہ ازیں لاہور سمیت پنجاب بھر میں بس ٹرمینلز کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لئے پنجاب ٹرمینل مینجمنٹ کمپنی بنانے کا فیصلہ بھی کیاگیا، پنجاب میں 400 سے زائد بس ٹرمینلز کی دیکھ بھال کرے گی۔کمپنی کے ملازمین کو بھاری بھرکم تنخواہوں کی ادائیگی تو کی جائے گی، مگر بس ٹرمینلز کی حالت بہتر ہوگی یا نہیں یہ کوئی نہیں جانتا۔

لاہور کے لاری اڈا بادامی باغ، جناح ٹرمینل، سٹی ٹرمینل سمیت پنجاب کے 4 سو سے زائد ٹرمینل کی دیکھ بھال کے لئے پنجاب ٹرمینل مینجمنٹ کمپنی بنائی جائے گی۔ پنجاب ٹرمینل مینجمنٹ کمپنی بس اڈوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کے حوالے سےعملی اقدامات کرے گی۔

کابینہ سے حتمی منظوری پر پنجاب ٹرمینل مینجمنٹ کمپنی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ پنجاب ٹرمینل مینجمنٹ کمپنی انتظار گاہیں، کینٹین، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور واش رومز سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ کمپنی کے قیام کی سفارشات پنجاب حکومت کو منظوری کے لئے ارسال کر دی گئی ہیں۔  

واضح رہے کہ سابق دور حکومت میں تین جدید طرز کے بس ٹرمینلز کا منصوبہ بنایا گیا تھا، موجودہ حکومت نے فنڈ کی عدم دستیابی پر منصوبے کو زیرالتواء رکھا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریف کیا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے یہ منصوبہ اب شروع ہونا چاہیے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ناصرف لاہور بلکہ ملتان میں بھی نئے جدید طرز کے بس ٹرمینلز بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کے مطابق بس ٹرمینلز جدید طرز کے بنائے جائیں گے جہاں مسافروں کو بین الاقوامی طرز کی سہولیات میسر ہوں گی۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer