سٹی 42: دینہ شہر میں عرصہ دراز سے موبائل پر دوستی کر کے اپنے حسن کے جلوے دکھا کر شہریوں کو گھر بلا کر بلیک میل کر کے لوٹنے والی حسینہ کو پولیس نے دھر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نوسرباز حسینہ اپنے گروہ کے جعلی پولیس ملازمین کے ہمراہ پہلے بھی متعدد دفعہ بلیک میلنگ کی وارداتیں کر چکی ہے فون پر دوستی کرکے گھر بہانے سے بلوا کر جعلی پولیس ملازمین کے ہمراہ شہریوں کو بلیک میل کرکے لوٹنا وطیرہ بن چکا تھا اس بار بھی ایک مقامی ٹھیکیدار کو بلیک میل کرکے پانچ لاکھ روپے لوٹ لئے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوسرباز حسینہ کو اس کی دوست نائکہ سمیت دھرلیا جبکہ گینگ کے جعلی پولیس ملازمین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ملزمہ سے دولاکھ روپے برآمد کرلئے گئے باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔