سابق وزیراعظم کا عمران خان کو خط، ووٹ مانگے لیے

سابق وزیراعظم کا عمران خان کو خط، ووٹ مانگے لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان)پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم عمران خان سے سینیٹ ووٹ مانگ لیا۔ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کے لیے وزیراعظم کو خط لکھ دیا.

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم عمران خان سے سینیٹ ووٹ مانگ لیا۔ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کے لیے وزیراعظم کو خط لکھ دیا،اراکین اسمبلی کے نام خط میں لکھا کہ آج ہم تاریخ کے اہم مرحلے پر کھڑے ہیں، سینٹ الیکشن میں آج ہم جو فیصلہ کریں گے وہ ہمارے مستقبل کی سمت کا تعین کرے گا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے،قیادت اور سیاسی دوستوں کا اعتماد خوش آئند ہے،1985سے پارلیمان کا حصہ رہا،1993 میں قومی اسمبلی کا سپیکر بناتو ہمیشہ اپوزیشن اور حکومت کو ایک ہی پیج پر بولنے کا موقع دیا، میرے سیاسی مخالفین اس بات کا اعتراف کرتے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے مزید لکھا کہ 2008 میں جب مجھے وزیر اعظم منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا تب بھی کسی جماعت کا نہیں ممبران کا وزیر اعظم تھا،اختلافات جمہوریت کا حسن ہے، مگر اس سے پارلیمان کا تقدس پامال نہیں ہونا چاہئے،آج ہم سب کو پارلیمان کے تقدس کیلئے اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے،یہ الیکشن اس پارلیمنٹ کی ناموس کے لئےلڑ رہا ہوں،امید ہے کہ 3 مارچ کو آپ ملک وقوم اور پارلیمان کے حق کا ساتھ دیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer