ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکار عمران اشرف نے اپنی ملکہ کی تصویر شیئر کردی

معروف اداکار عمران اشرف نے اپنی ملکہ کی تصویر شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان ڈرامہ انڈسڑی کی مشہورشخصیت اداکار عمران اشرف کے نام سے کون نہیں واقف،'رانجھا رانجھا کر دی' ڈرامہ کو مداحوں نے پسند کیا جس کی وجہ سے اداکار کو مزید مقبولیت حاصل ہوئی، عمران اشرف نے اپنی ملکہ کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی جس پر مداح نیک خواہشات کا اظہار کرتے انہیں دعائیں دے رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار عمران اشرف نے جس ڈرامے میں بھی کردار اداکیا مداحوں نے اس کو خوب سراہا، شوبز کی دنیا میں شہرت حاصل کرکے اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا کہ ان کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، اداکار عمران اشرف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ملکہ کی تصویر شیئر کی۔ اداکار  کی جانب سے اپنی اہلیہ کو ملکہ قرار دے دیا گیا ہے۔

عمران اشرف نے اہلیہ کرن اشفاق کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’سالگرہ مبارک کوئین،‘ جس پر اُن کی اہلیہ کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے خوب سُرخ رنگ کے دل کے ایموجی بنائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران اشرف نے قبل ازیں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میری اہلیہ نے مشک کے مکالمے لکھنے میں میری مدد کی۔باصلاحیت اداکار عمران اشرف کالکھا ہوا ، ڈرامہ سیریل ’مشک‘ کو واقعی غیر روایتی اور واقعی غیر معمولی اسکرپٹ کے ذریعے پاکستانی شائقین میں بے حد مقبولیت حاصل ہے۔

ان دنوں اداکار مشہور ڈرامہ’رقص بسمل‘ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، شوبز سے تعلق رکھنے اور ٹی وی ڈراموں کے شائقین اس کو بے حد پسند کررہے ہیں، اس ڈرامے میں اداکارہ سارہ خان کو ایک طوائف کے روپ میں دکھایا گیا،جبکہ عمران اشرف کاتعلق ایک مذہبی پیر گھرانے سے دکھایا گیا۔

’رقص بسمل‘ ڈرامے کی کہانی پاکستان کے معروف مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے جس میں اداکار عمران اشرف اور سارہ خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer