سیشن کورٹ،تین مسلح ملزمان گرفتار

سیشن کورٹ،تین مسلح ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) سیشن کورٹ کے باہر سے تین ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا , ملزمان کو ججز گیٹ کے سامنے سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے دو 223 بور رائفلز اور تین 9ایم ایم پسٹلز برآمد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹس سیکورٹی انچارج انسپکٹر مبشر اعوان کی ایک نےبڑی کارروائی کی، سیشن کورٹ کے باہر سے تین ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا,پولیس نے محمد امجد ,محمد عرفان اور طلحہ کو گرفتار کر لیا,انسپکٹر مبشر اعوان کا کہناتھا کہ ملزمان کو ججز گیٹ کے سامنے سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے دو 223 بور رائفلز اور تین 9ایم ایم پسٹلز برآمد ہوئے۔ ملزمان کے قبضہ سے 200 سے زائدگولیاں بھی پولیس نے قبضہ میں لے لیں۔

انسپکٹر مبشر اعوان نے کہا کہ ملزم سیشن عدالت گیٹ کے پاس سے گرفتار ہوئے ، ملزمان کو عدالتوں میں اسلحہ لانے کی اجازت نہیں دیں گے،سی سی پی او اور ڈی آئی جی کے احکامات پر عملدرآمد کرا رہے ہیں ,وکلا ,ججز اور سائلین کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں گے، ملزمان کو مزید تفتیش کے لئےتھانہ اسلام پورہ منتقل کردیا گیا ہے، ملزمان ڈبل کیپن ڈال میں سیشن عدالت کے باہر موجود تھے ۔

دوسری جانب لاہور ہونے خوفناک واقعات نے خوف وہراس کی فضا قائم کررکھی ہے، جرائم پیشہ عناصر پولیس کوچکمہ دے کر یا اس کو بھاری رشوت دے کراپنے گھناؤنے کام جاری رکھے ہوئے ہیں،جس کی وجہ سے معاشرے کی جرائم بڑھ رہے ہیں،لرزہ خیزوارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، پولیس عوامی تحفظ کے لئے موثر اقدامات کرتو رہی مگر ان میں چھپی کالی بھیڑیں ملزموں کی پست پناہی میں لگی ہیں جس کی وجہ سے معاشرے میں زیادتی، چوری، ڈکیتی، رہزانی اور جنسی ہراساں جیسے جرائم میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہورہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer