گاڑیوں کے ای ٹکٹنگ چالان کا معاملہ ، عدالت نے مہلت دیدی

 گاڑیوں کے ای ٹکٹنگ چالان کا معاملہ ، عدالت نے مہلت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں سیف سٹی اتھارٹی کی مدد سے گاڑیوں کے ای ٹکٹنگ چالان کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔آئی جی پنجاب ،چیف ٹریفک آفیسر ، سیف سٹی اتھارٹی کیجانب سے عدالت میں جواب ہی جمع نہ کروایا گیا۔لاء افسر نے جواب جمع کروانے کے لئے مزید مہلت مانگ لی ،عدالت نے 5 مئی تک مہلت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا نے ایڈوکیٹ قاضی مصباح الحسن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے آئی جی پنجاب ، سی ای او سیف سٹی اتھارٹی اور سی ٹی او کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ سیف سٹی اتھارٹی کے ذریعے ای ٹکٹکنگ ٹریفک چالان کا کوئی قانون موجود نہیں ۔چالان ہمیشہ ٹریفک خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کا ہوتا ہے ڈائریکٹ گاڑی کا نہیں ، ٹریفک چالان کے نادہندگان کو عدالتی کاروائی کے بغیر سڑک کنارے وصولی نہیں کی جاسکتی، چیف ٹریفک آفیسر کے پاس اختیار نہیں کہ وہ وارڈز کے ذریعے سڑک پر گاڑیوں سے چالان کی رقم وصول کروایں۔مقررہ مدت تک چالان کی رقم جمع نہ کروانے کا معاملہ عدالت کے سمری ٹرائل کے بعد ہی ہوسکتا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت سیف سٹی اتھارٹی کے ذریعے ہونے والے ای چالان کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے ۔اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے استدعا کی کہ اسے جواب جمع کروانے کے لئے مہلت دی جائے۔جس پر عدالت نے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو جواب کے لئے مہلت دیتے ہوئے سماعت پانچ مئی تک ملتوی کردی گئی ۔
 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer