ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

 ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42؛ عوام کو  حکومت کی  جانب سے نیا تحفہ مل گیا ،  ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 21 روپے 78 پیسے اضافہ کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں   ایل پی جی کے 11.8کلو کے گھریلو سلنڈرکی نئی قیمت 1884 روپے 92 پیسے مقرر کی گئی ہے جو  فوری طور پر نافذالعمل ہوگی۔

 واضح رہے کہ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی ایک روپے 84 پیسے مہنگی کی گئی ہے جس سے نئی قیمت 159 روپے 74 پیسے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ روز وزیر اعظم کی جانب سے پٹرول سمری کو مسترد کر دیا گیا تھا ۔

وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کی کے ہاتھوں پستے ہوئے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کافیصلہ کیا تھا۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی تھی۔ اوگرا کی طرف سے پٹیرول کی قیمت میں 20 روپے 7 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 61 پیسے اضافے کی سمری ارسال کی گئی تھی۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer