ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ثنا جاوید پشاور زلمی کی خیرسگالی سفیر مقرر

ثنا جاوید پشاور زلمی کی خیرسگالی سفیر مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی )معروف اداکارہ ثناءجاوید پی ایس ایل میں پشاور زلمی کیلئے ایک بار پھر خیر سگالی کی سفیر مقرر کردی گئیں۔

گزشتہ روز اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹس پر اعلان کیا کہ وہ ایک مرتبہ پھر پشاور زلمی کی خیر سگالی سفیر بن چکی ہیں اور وہ اپنی ٹیم کے لیے بےحد پرجوش ہیں۔ ثنا جاوید نے اپنی اس پوسٹ کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی جس میں وہ پشاور زلمی کی جرسی میں موجود ہیں۔ دوسری جانب پشاور زلمی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی اس خبر کا اعلان کیا گیا۔ ثنا جاوید جلد اپنی ٹیم کی تشہیر اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتی نظر آئیں گی۔ واضح رہے کہ ثنا جاوید پی ایس ایل 4 میں بھی پشاور زلمی کی سفیر مقرر ہوئیں تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer