ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر صحت نواز شریف کی حمایت میں بول پڑی

صوبائی وزیر صحت نواز شریف کی حمایت میں بول پڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد حسین ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق پارٹی رہنماؤں کے تحفظات مسترد کردیئے، کہتی ہیں کہ نوازشریف کی رپورٹس کے تمام بیانات پر قائم ہوں۔

اندرون بھاٹی گیٹ میں منعقدہ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ انہوں نے نوازشریف کی ساری رپورٹس خود دیکھی تھیں، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک گر چکے تھے، نواز شریف کو باہر بھیجنے کی تائید ایک شرط پر کی تھی کہ وہ اپنی تمام رپورٹس ریگولر تصدیق کیلئے بھیجیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی رپورٹس میں ڈاکٹر عدنان بھی آن بورڈ تھے، جو لوگ نواز شریف کی رپورٹس پر شکوک و شبہات کا اظہار رہے ہیں وہ ڈاکٹرز نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کرونا وائرس کو روکنے کی کوشش بہت اچھی رہی ہے، اس وقت 57 ممالک میں کرونا وائرس ہے، پاکستان ان ممالک کے درمیان میں تھا پھر بھی صورتحال بہت بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا ایک وائرل انفیکشن ہے جو پھیپھڑوں پر اثر کرتا ہے، ہسپتالوں میں خاص وارڈز قائم کر دی گئی ہیں، کرونا کا متاثرہ شخص پاکستان میں 1 سو 56 لوگوں سے رابطے میں رہا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے شہریوں کو بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ حکومت روزانہ کی بنیاد پر کرونا وائرس سے متعلق میٹنگز کا انعقاد کررہی ہے۔