منچلوں کو ہلڑ بازی کرنا مہنگا پڑگیا

منچلوں کو ہلڑ بازی کرنا مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم خالد)شہر میں امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور ہلڑبازی جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے پولیس متحرک ہے،پولیس نےدو منچلوں کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق  شہر کی مختلف سڑکوں پر نوجوانوں کی طرف سے موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کرنے کا سلسلہ جاری ہے،نوجوانوں کی جانب سے ہلڑبازی کرنے کے واقعات بھی منظر عام پر آرہے ہیں،ایسے واقعات جس سے انسانی جانوں کا ضیاع ہو کم ہونے کی بجائے بڑھ رہے ہیں، محکمہ پولیس بھی اس حوالے سے متحرک نظر آرہا ہے،مسلم ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےدومنچلوں کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کےمطابق پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کے دو لڑکے کینال روڈ بلاک کرکے ہلڑبازی کررہے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اوردونوں ملزمان بلال اور علی حسن کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا،ملزمان سےساؤنڈ سسٹم اور گاڑی بھی قبضےمیں لی گئی اورمقدمہ درج کر لیا گیا،ایس پی اقبال ٹاون کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل کا کہنا تھا کہ ہلڑ بازی اورروڈ بلاک کرکے شہریوں کو تنگ کرنا خلاف قانون ہے،جس کےتحت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer