سعودی عرب جانیوالے مسافروں کیلئے خوشخبری

سعودی عرب جانیوالے مسافروں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)سعودی عرب جانیوالے مسافروں کیلئے اچھی خبر آگئی، مسافروں کو سعودی عرب جانے کی اجازت مل گئی، مسافروں کو سعودی عرب داخلے کی اجازت پی آئی اے اور سعودی ائیرلائن کے ذریعےہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب جانیوالے مسافروں کے لئے شاندار خبر آگئی، سعودی حکام نے پابندی اُٹھالی ہے ، ایمپلائمنٹ ویزہ، ورک وزٹ ویزہ ، بزنس ویزہ اور فیملی وزٹ ویزا رکھنے والے مسافروں کو سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی،سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نےمختلف ائیرلائنز کے لئے  ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر محمد بن عتیبی ٰکی زیردستخط مراسلہ جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق داخلےکی اجازت پر پی آئی اے اور سعودی ائیرلائن کے ذریعےوزٹ اوربزنس ویزےکےحامل مسافروں کو سعودی عرب جانے کی اجازت ہو گی، پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے تمام اسٹیشنز کو ہدایات جاری کردی گئیں، کرونا وائرس کے پیش نظر سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے داخلے پر عارضی پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث پی آئی اے  نےعمرہ زائرین کے لئے نیا حکم نامہ جاری کیا تھا،جس کے مطابق   پی آئی اے نے مسافروں کو بکنگ تبدیلی، کرایہ میں فرق اور ٹکٹ واپسی کے چارجز ختم کر دئےجبکہ سعودی عرب نے بھی کروناوائرس سےمتاثرہ ممالک کےشہریوں پرعمرہ کی ادائیگی اورمسجدنبویﷺکی زیارت پرپابندی لگادی،اچانک پابندی سےروانگی کیلئے تیارطیاروں سےسیکڑوں مسافروں کوآف لوڈکردیا گیا۔

ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عمرہ آپریشن بندہونےسےروزانہ کروڑوں روپےکانقصان ہوگا،سعودی عرب کےاچانک فیصلےپرپاکستان میں روانگی کے لئےتیارطیاروں کوروکناپڑا،لاہورمیں پی آئی اےاورنجی ایئرلائنزسے400مسافروں کوآف لوڈکردیاگیا،سیالکوٹ ایئرپورٹ پر100مسافروں کواتارا گیا،رحیم یارخان کےشیخ زیدائیرپورٹ پر30زائرین کوروکاگیا جبکہ ملتان اورپشاورائیرپورٹ پربھی زائرین کوطیاروں میں بیٹھنےسےروک دیاگیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer