ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی دودھ تیار کرنیوالا سنٹر پوائنٹ سیل

جعلی دودھ تیار کرنیوالا سنٹر پوائنٹ سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، فوڈ اتھارٹی نے جعلی دودھ تیار کرنے پر قادری چوک عار ف والامیں امجد ملک کولیکشن سنٹر سیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت اشیاء خورونوش تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئےسکمڈ ملک سے جعلی دودھ تیار کرنے پر قادری چوک عار ف والامیں امجد ملک کولیکشن سنٹر سیل کردیا، 1500 لیٹر سے زائد دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا، آلودہ پانی میں سکمڈ ملک، کیمیکل اور پاؤڈر ڈال کر جعلی دودھ تیار کرنے پر یونٹ کو سیل کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہناتھا کہ  کسانوں سے بھی جمع کیے گئے دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور ایل آر انتہائی کم پائی گئی ،سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی، صفائی کے ناقص انتظامات اور ورکرز کے میڈیکل بھی عدم موجود پائے گئے، قوانین کے مطابق ملاوٹی اور جعلی دودھ کی فروخت سنگین جرم ہے، مضر صحت اجزاء سے تیار کردہ جعلی دودھ کا استعمال متعدد بیماریوں کا سبب بنتا ہے،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیری سیفٹی ٹیمیں صوبہ بھر میں ناقص دودھ کی سپلائی کے خاتمے کے لیے دن رات کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، پنجاب میں خوراک کا کاروبار کرنے والے حفظان صحت اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer