(یاورذوالفقار) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش فوری روکنے کیلئے درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے شہری شیخ لطیف کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے ندیم سرور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔درخواست گزار وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ بھارت نے پی ایس ایل میچوں کی نشریات کو اپنے ملک میں روک دیا گیا تھا درخواست گزاروکیل نے استدعا کی کہ بھارتی فلموں کی نمائش پر حکم امتناعی جاری کرکے اس کی نمائش روک دی جائے۔
عدالتوں نے متفرق درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طب کرلیا۔