سکولوں میں ارلی چائیلڈ ایجوکیشن رومز ناقابل استعمال ہونے کا انکشاف

سکولوں میں ارلی چائیلڈ ایجوکیشن رومز ناقابل استعمال ہونے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود سکولوں میں ارلی چائیلڈ ایجوکیشن رومز ناقابل استعمال ہونے کا انکشاف، ڈائریکٹر مانیٹرنگ نے ڈی ایم اوز کو پنجاب بھر کے سکولوں میں قائم ارلی چائیلڈ ایجوکیشن رومز کے متعلق رپورٹ مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے پانچ ہزار سرکاری سکولوں میں لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود سکولوں میں ارلی چائیلڈ ایجوکیشن رومز ناقابل استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری سکولوں میں ارلی چائیلڈ ایجوکیشن رومز کیلئے متعین انڈیکیٹر مکمل طور پر نظر اندازکیا گیا، ڈائریکٹر مانیٹرنگ نے پنجاب بھر کے ڈی ایم اوز کو ارلی چائیلڈ ایجوکیشن رومز کے متعلق رپورٹ مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

زرائع کے مطابق زیادہ تر سکولوں میں ای سی ای رومز میں بچوں کو پڑھانے کیلئے کٹ ہی موجود نہیں ہیں، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ایم ایز اور اے ای اوز مارچ کے وزٹ کے دوران ای سی کلاس رومز کے اندر اور باہر کی تصاویر بھیجوانے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔  ڈائریکٹر مانیٹرنگ نے صوبہ بھر کے سی ای اوز کو بهی ہر سکول میں ای سی ای کلاس رومز فنکشنل ہونے کی رپورٹ فوری جمع کرانے کے حکم دیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer