ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: City42 - Petrol, LHC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، درخواست میں خدشہ ظاہرکیا گیاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا کہ دنیا بھرمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حکومتی بیان بے بنیاد ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سیل ٹیکس وصولی کی وجہ سے کیا گیا۔ وکیل نے نشاندہی کی کہ عالمی سطح پر پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی ہوئی لیکن پاکستان میں اضافہ کردیا گیا۔

درخواست میں نکتہ اُٹھایا گیا کہ پٹرول پر17 فیصد سے زائد اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی غیرآئینی ہے۔

 درخواست گزار نے استدعا کی کہ اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کالعدم قرار دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حکم دیا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer