(قذافی بٹ) وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پنجاب کابینہ کی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم پنجاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور کابینہ ارکان کو پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم کو پنجاب حکومت کی جانب سے شروع کیے جانے والے مختلف منصوبوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ پنجاب کے وزراء کو وزیر اعظم کے دورہ اور کابینہ کے اجلاس کی اطلاع کر دی گئی۔