ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینما گھروں میں پاکستانی فلموں کی نمائش کا آغاز

سینما گھروں میں پاکستانی فلموں کی نمائش کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) سینما گھروں میں پاکستانی فلموں کی نمائش کا سلسلہ شروع ہوگیا، شہر کے سینما گھروں میں پاکستانی فلمیں جوانی پھر نہیں آنی ٹو، آزادی، پرواز ہے جنون کو دوبارہ سے ریلیز کردیا گیا۔

بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے بعد سینما گھروں میں پاکستانی فلموں کی نمائش کا سلسلہ دوبارہ سے شروع ہوگیا ہے اور لاہور کے سینما گھروں میں پہلے سے ریلیز ہوئی پاکستانی فلموں کو دوبارہ سے ریلیز کیا گیا ہے۔

اداکار ہمایوں سعید کی جوانی پھر نہیں آنی ٹو، اداکار معمر رانا کی آزادی اور حمزہ عباسی کی پرواز ہے جنون کو ریلیز کیا گیا ہے۔ فلم آزادی، آزادی کشمیر پر مبنی ہے جبکہ پرواز ہے جنون کو ائیر فورس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ریلیز کیا گیا ہے۔

پاکستانی فلموں کی نمائش سے جہاں ملکی فلم انڈسٹری کی فلموں کو بزنس ملے گا وہیں ساتھ ہی ہالی وڈ کی فلمیں بھی سینما گھروں میں نمائش پذیر ہیں۔