سرکاری سکول چھوڑ کر جانے والے طلباء کی تعداد میں اضافہ

سرکاری سکول چھوڑ کر جانے والے طلباء کی تعداد میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سرکاری سکول چھوڑ کر جانے والے طلباء کی تعداد میں اضافہ، صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے33 سکولوں میں ڈراپ آوٹ میں اضافہ ہو گیا، بچوں کے ڈراپ آوٹ میں لاہور بھی سرفہرست ہے۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے 36 اضلاع کے33 سکولوں میں ڈراپ آوٹ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈراپ آوٹ میں اضافے والے اضلاع میں لاہور بھی شامل ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے ڈراپ آوٹ والے سکولوں سربراہان کو طلب کر لیا ہے۔متعلقہ سکولوں کے سربراہان کی ڈی پی آئی سکولز انکوائری کرے گا۔ڈسٹرکٹ لاہور کے سکول سربراہان کو سات مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔

سکول سربراہان ڈراپ آوٹ کے حوالے سے اپنے جوابات لیکر ڈی پی آئی کے سامنے پیش ہوں گے ۔لاہور کےسکولوں میں گورنمنٹ ہائی سکول صدر، گورنمنٹ سکول سرائچ ، اسلام نگر ، سلطانکے، گورنرہاوس ، ملتان روڈ ، ایمپرس روڈ اور چوہنگ کے سکول شامل ہیں,  یہ انکوائری سال دوہزار پندرہ ، سولہ اور سترہ میں ڈراپ آوٹ کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔