اٹلی کے سفیر سٹیفینو پونٹی کارواؤ کا لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ

اٹلی کے سفیر سٹیفینو پونٹی کارواؤ کا لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) اٹلی کےسفیر سٹیفینو پونٹی کارواؤ نے لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا،  کاروباری شخصیت فہد اقبال کو اعزازی قونصل جنرل مقرر کرنے کا اعلان کیا ، دوطرفہ باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق پاک اٹلی ٹریڈ کمیٹی کے کنونیئر خادم حسین نے دورے کا اہتمام کیا ،ایوان صنعت وتجارت کے صدر ملک طاہر جاوید ،سینئر نائب صدر خواجہ خاوررشید ،نائب صدر ذیشان خلیل ،ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران شاہد نذیر ،اویس سعید پراچہ،محمد چودھری،ملک کامران طاہر منظور چودھری،ادیب اقبال شیخ،راجہ حامد ریاض اورخلدون ملک نے اٹالین سفیر کا استقبال کیا۔

سفیر نے کنونیئر کمیٹی برائے پاک اٹلی ٹریڈ خادم حسین سمیت ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران سے ملاقات کی، اٹلی کے سفیر کہا کہ دوطرفہ تجارت میں اضافہ حوصلہ افزا ہے ،پاکستان اٹلی کا اہم تجارتی شراکت دار ہے اور رہے گا ۔

اٹالین سفیر نے کہا کہ پاکستان انڈسٹری کو اٹالین مشینری اور ماہرین کی خدمات سے سپورٹ کریں گے، پاکستانی کاروباری برادری کے اٹلی دوروں کو بھی سپورٹ کریں گے۔ سٹیفینو پونٹی کارواؤنے کہا کہ دوبارہ قونصل آفس کا کھلنا خوش آئند ہے، سفیر نے کاروباری شخصیت فہد اقبال کو اعزازی قونصل جنرل مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا۔