(ویب ڈیسک )جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عمان کے شہر صلالہ میں کھیلے گئے جونیئر ہاکی ایشیا کپ فائنل میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو اس کے قومی کھیل میں ایک کے مقابلے میں 2 گول کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے، بھارت کا جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں یہ مجموعی طور پر چوتھا ٹائٹل ہے ،پاکستان کی جانب سے واحد گول بشار ت علی نے کیا ۔