ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بھارتی گلوکارہ کو گولی لگ گئی

Firing,Indian singer,injured,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لائیو شو کے دوران بھارتی گلوکارہ کو گولی لگ گئی، ڈاکٹروں کی جانب سے گلوکارہ کی حالت خطرے سے باہربیان کی جا رہی ہے۔

بھارتی ریاست بہار میں ایک ثقافتی پروگرام کے دوران پرفارم کرتے ہوئے وہاں موجود لوگوں کی جانب سے خوشی میں کی گئی جس کے نتیجے میں بھوجپوری لوک گلوکارہ نیشا اپادھیے  گولی لگنے سے زخمی ہوگئیں۔

واقعے کے بعد انہیں طبی امداد کیلئے اسپتال لے جایا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق ان کی ٹانگ میں گولی لگی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں فائرنگ کے واقعے کی اطلاعات ہیں  تاہم ابھی تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، تحقیقات کی جائے گی کہ فائرنگ کیوں کی گئی اور اس میں کون کون ملوث تھا۔