ہم پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے,مونس الٰہی کا پرویز الٰہی کی گرفتاری پر ردعمل

Monis Ilahi says they will remain with PTI even after his father's arrest, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کی گرفتاری پر ان کے بیٹے مونس الہیٰ کا ردعمل  ایک ٹویٹ کے زریعہ سامنے آیا ہے۔

لندن میں موجود مونس الہیٰ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’جنوری سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا تھا  تب میرے والد نے مجھے یہ کہا تھا کہ چاہے مجھے بھی گرفتار کر لیں ہم نے عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔‘

مونس الہیٰ نے مزید لکھا کہ ’ 3 دن پہلے میرے والد اور والدہ نے یہی چیز دہرائی، اب کہا جا رہا ہے کہ پولیس نے میرے والد کو جھوٹے مقدموں میں گرفتار کیا ہے۔ ہم انشا ءاللہ پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے۔‘

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن کے متعدد مقدمات درج ہیں، ان مقدمات میں پرویز الٰہی کے خلاف ترقیاتی اسکیموں میں کمیشن لینےکے الزامات ہیں۔

 چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کی اطلاع دیتے ہوئے پنجاب کے نگراں وزیر  اطلاعات نے بتایا  کہ اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الٰہی کو گرفتار کیا ہے ،کچھ دیر بعد اینٹی کرپشن حکام میڈیا سے تفصیلات شیئر کریں گے۔

وزیراطلاعات عامر میر کاکہناتھا کہ پولیس نے ناکے پر روکا تو دروازہ نہیں کھولا گیا،بلٹ پروف گاڑی کا شیشہ توڑ کر دروازہ کھولا تو اندر پرویز الٰہی تھے،ان کاکہناتھا کہ پولیس نے علاقے کو کافی دنوں سے سیل کیا ہواتھا،آج ان کے گھر سے 3 گاڑیاں نکلیں تو تلاشی کے دوران  ان گاڑیوں کو روکا گیا۔ 

اس سے پہلے بدھ کی شب نو بجے مونس الٰہی نے ایک صحافی کی ٹویٹ کے جواب میں اپنے والد چوہدری پرویز الٰہی کی ایک فوٹو پوسٹ کی جس پر تحریر تھا "جیت ہو گی، ہار ہو گی وہ بعد میں ہو گی، ف یالحال وفا ہو گی، وفاداری ہو گی اور سرعام ہو گی". مونس الٰہی کی اس پوسٹ کو تحریک انصاف کے حامیوں نے ہزاروں کی تعداد میں ری ٹویٹ کیا۔