اسلام آباد: اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے کی بڑی کمی کردی۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے فی کلو کمی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر میں امپورٹڈ اور لوکل ایل پی جی کی قیمت 197 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 438 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1686 روپے کمی کی گئی ہے۔
اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق یکم جون سے ایل پی جی کے 12 کلو گرام سلنڈر کی ہول سیل قیمت 2272 روپے 55 پیسے سے کم کر کے 1834 روپے 33 پیسے کر دی گئی ہے۔ 12 کلو گرام سلنڈر کی کنزیومر پرائس جو پہلے 2759 روپے 97 پیسے تھی وہ ہکم جون سے کم کر کے 2321 روپے 67 پیسے کر دی گئی ہے۔
ایل پی جی کے بلک کنزیومرز کے لئے فی ٹین قیمت میں یکمشت 37136 روپے کمی کی گئی ہے۔ پہلے ایل پی جی کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 899 روپے تھی، یکم جون سے بلک کنزیومرز کو ایل پی جی فی ٹن 1 لاکھ 96 پزار 752 روپے میں دستیاب ہو گی۔